۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وحید خراسانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نےزائرین کے لئے کی جانے والی تمام زحمتوں اور خدمتوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سراہا، اور آنے والی مناسبتوں میں زائرین کے لئے مزید خدمات اور سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے گذشتہ روز ۳۰ جون ۲۰۲۲ بروز جمعرات کو امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت پر منعقدہ مجلس کے اختتام پر حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی حاج حسن رشید العبائچی اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفدسے ملاقات کی۔

آپ نے سب سے پہلے امام رضا علیہ السلام کی روایت (مَنْ زارَ قَبْرَ الْحُسَیْنِ، کانَ کَمَنْ زارَ اللهَ فَوْقَ عَرْشِهِ- جس نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی گویا اس نے عرش الہی پر خدا کی زیارت کی) کو نقل کرتے ہوئے فرمایا: کون جانتا ہے کہ وہ کون تھا اور اس نے کیا کیا؟! اس کا حرم عرش خدا ہے، اب جس کا حرم عرش خدا ہو وہ کون ہوگا؟!

اس مرجع تقلید نے روزعرفہ اور اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلائے معلی میں کروڑوں زائرین کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کا ثواب فکر سے بالاتر ہے، زائرین کی خدامت کا وہی ہے جو خدا کی خدمت کا ثواب ہے۔ اب آپ ذرا سوچیں کہ آپ کس کی خدمت کر رہے ہیں۔ جس خدمت کی توفیق آپ کو نصیب ہوئی ہے وہ نہ ہی درک کی جا سکتی ہے اور نہ اس کی توصیف ممکن ہے۔

آخر میں انہوں نےزائرین کے لئے کی جانے والی تمام زحمتوں اور خدمتوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سراہا، اور آنے والی مناسبتوں میں زائرین کے لئے مزید خدمات اور سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .